پاکستان (Pakistan)آج سے اقوام متحدہ (United Nations)کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھالے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان سے ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کانفرنس کے نئے صدر ہوں گے، طاہر اندرابی کانفرنس اجلاس کی صدارت کے لئے جنیوا میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بحثیت صدر پاکستان کانفرنس کی سالانہ رپورٹ بھی تیار کرے گا جسے ممبران کی منظوری کیلۓ پیش کیا جائے گا، پاکستان اپنی صدارت کے دوران کانفرنس کے 2027 کے ایجنڈے کی تیاری کیلئے مشاورت اور مذاکرات میں سہولت کاری فراہم کرے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بحثیت صدر کانفرنس پاکستان اس ہفتے ’’خلا میں اسلحہ کی دوڑ کے روک تھام‘‘ (PAROS) پر اہم مباحثہ منعقد کرائے گا۔
مزیدپڑھیں:افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا : عاصم افتخار
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کے خاتمہ، جوہری جنگ کی روک تھام، منفی سلامتی کی ضمانتیں خصوصی طور پر زیر غور آئیں گی، کانفرنس میں فوجی شعبے میں مصنوعی ذہانت (AI)، عالمی و علاقائی امن اور تزویراتی استحکام بھی زیر غور آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس کی صدارت پاکستان کو عالمی سلامتی اور جوہری عدم پھیلاؤ کے اہم مباحث میں ایک نمایاں سفارتی کردار فراہم کرے گی۔













پیر 17 اگست 2026 

