وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سرکاری ملازمین کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا گیا، وزارتوں کے ملازمین کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ لازمی قرار دی جائے گی۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت اسکریننگ میں مثبت آنے والوں کا پی سی آر مفت ہوگا، پی سی آر ٹیسٹ کے بعد مریض کو مفت ادویہ بھی فراہم بھی کی جائیں گی۔
وزیراعظم ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر مفت اسکریننگ پہلے سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں:اگر عمان نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو اسپر زبردست بمباری کرینگے: ٹرمپ
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 50 ہزار سے زائد ہپاٹائٹس کٹس خریدی جا چکی ہیں، پی سی آر ٹیسٹ کے لیے قومی ادارہ صحت میں مشینری انسٹال کردی گئی۔













پیر 17 اگست 2026 

