سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور زیارت، ہرنائی اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا۔
اسی طرح ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں کامیاب آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، سیکیورٹی فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان مؤثر ناکہ بندی کی اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔
مزید پڑھیں:بابراعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، سلمان آغا ٹیم کی قیادت کرینگے
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سےایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔













منگل 18 اگست 2026 

