اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 3.34 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.27 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے شہریوں پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا، جبکہ ٹرانسپورٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔













منگل 18 اگست 2026 

