پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 اور 7 اکتوبر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی ایس او ایزکا منافع میں کمی کی شرط پوری کر دی
ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔













پیر 5 اکتوبر 2026 

