آئی ایم سی اوور 60 ورلڈ کپ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دیدی

Calender Icon منگل 18 اگست 2026

پاکستان اوور 60 ٹیم نے آئی ایم سی اوور 60 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں میزبان کینیڈا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے شہر مسیساگا میں جاری ایونٹ میں پہلے بیٹنگ کی دعوت پر کینیڈا نے پاکستان کے خلاف مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کپتان گراہم کاسٹانہیرو نے سینچری اسکور کرتے ہوئے 118 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاروق کرمانی نے 22 رنز بنائے، کینی گردھاری17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے سید ظفر علی نے3، محفوظ اللہ خان نے 2 جبکہ جعفر قریشی اور صغیر عباس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ SouthAsians & Diaspora

جواب میں پاکستان نے پانچ وکٹیں گنوا کر 37.3 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ ساجد علی نے 62 اور مظہر حسین نے 60 رنز بنائے۔ دونوں نے ابتدائی وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم کی۔

محمد اشرف پکھالی نے 30 رنز بنائے، صغیر عباس نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔گراہم کاسٹانہیرو نے 2 جبکہ سریش نائر، مکیش نارولا اور کینی گردھاری نے 1، 1 کھلاڑی کو چلتا کیا۔گراہم کاسٹانہیرو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، کال و ڈیجیٹل سینٹر ز معاملہ، غیر ملکیوں کے سہولتکارملازمین گرفتار

دیگر میچز میں جنوبی افریقا نے سری لنکا، آسٹریلیا نے آئی ایم سی ایمرجنگ الیون، اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز، انگلینڈ نے بھارت اور نیوزی لینڈ نے امریکا کو شکست دی۔