پی آئی اے(PIA) کی اسلام آباد سے مدینہ جانے والی پرواز کے طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوگئی، پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کراچی میں بحفاظت اتار لیا۔
پرواز پی کے 713 کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی بصورت دیگر کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔
اسلام آباد سے فلائی کرنے والے طیارے نے 3 گھنٹے سے زائد پرواز کی، تاہم یو اے ای کی حدود میں پہنچتے ہی طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
طیارے میں فنی خرابی پیدا ہونے پر کپتان اسے یو اے ای سے بحفاظت واپس کراچی ایئرپورٹ لے آیا، پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مذکورہ طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کے بعد مسافروں کو ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کیا گیا ہے۔













بدھ 19 اگست 2026 

