وفاقی حکومت: عمران خان کی اسپتال منتقلی فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر کردی

Calender Icon بدھ 19 اگست 2026

نظر ثانی کی درخواست گزار چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے درخواست دائرکی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو عبوری حکم جاری کیا، عبوری حکم میں بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی، عدالت کا حکم اختیار سماعت سے تجاوز ہے، اس پر نظرثانی ہونی چاہیے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ سناتےہوئے معاملے پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم صادر فرمایا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خواش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی عدالتی فیصلے کا پاس رکھے گی اور عمران خان کی سیاست کے معاملے پر کسی قسم کی سیاست نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر اسمبلی :ن لیگ نےمخصوص نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیئے

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے عندیہ دیا تھا کہ وفاقی حکومت عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کا کسی سرکاری اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے۔