سندھ کے 6 ہزار 220 اسکولوں کی عمارتوں کو مخدوش قرار دے کر وہاں تدریسی عمل روکنے کا حکم جاری کردیا گیا۔مون سون سیزن میں مخدوش عمارتوں میں قائم اسکولوں کے طلبہ کو قریبی اسکولز میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے ڈپٹی کمشنروں سے کہا ہے کہ مخدوش عمارتوں والے اسکولوں کے قریب متبادل اسکول تلاش کریں تاکہ طلبہ کو وہاں منتقل کیا جاسکے۔یہ نہیں بتایا گیا کہ مخدوش عمارتوں والے اسکولوں کی مرمت کب شروع ہوگی؟ کب مکمل ہوگی؟ اور طلبہ متبادل اسکولوں سے کب اپنے اسکول میں واپس آئیں گے۔
مزید پڑھیں:پہلا ٹیسٹ: انگلینڈکیخلاف پہلی اننگز، پاکستانی بیٹنگ فیل، پوری ٹیم 171 پر ڈھیر
مخدوش عمارتوں والے یہ اسکول صوبے کے 30 اضلاع میں ہیں، بدین، میرپورخاص اور تھرپارکر میں مخدوش عمارتوں والے اسکولوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔













بدھ 19 اگست 2026 

