اسلام آباد: حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے 63 پیسے کی نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 97 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ڈیزل کی قیمت میں ہونی والی اس بڑی کمی سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی مال برداری کی لاگت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عام آدمی کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔













بدھ 19 اگست 2026 

