بانی پی ٹی آئی(Imran khan) کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر بانی کے وکیل خالد یوسف چوہدری توہین عدالت کی درخواست لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے، بانی کے وکلاء نے توہین عدالت کی کارروائی کی تیاری کرلی۔
خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ توہین عدالت درخواست اور وکالت نامے بانی پی ٹی آئی سے دستخط کروانے آیا ہوں۔ حکومت دو دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی پابند ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کر دی
خالد یوسف چوہدری نے کہا سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے، حکومت ہٹ دھرمی سے توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے۔













جمعرات 20 اگست 2026 

