بھارتی سینئر صحافی پریم شنکر جھا نے حکمراں جماعت بی جے پی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
بھارتی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں پریم شنکر نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے دن گنے جا چکے، نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کی بڑھتی مقبولیت بطور وزیرِ اعلیٰ اور وزیرِ اعظم مودی کے 25 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔
کاکروچ جنتا پارٹی کا پورے بھارت میں جنتر منتر کی طرز پر احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا اعلان۔انہوں نے کہا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کا عروج محض عارضی یا وقتی نہیں، جَنتر منتر پر نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن نے پانسہ پلٹ دیا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں15 دسمبر تا 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کرانے پر اتفاق
پریم شنکر جھا کا کہنا ہے کہ مودی کی پروپیگنڈا مشین آزادیٔ صحافت محدود کرنے، اپوزیشن جماعتوں کو توڑنے اور مزید ووٹروں کو حقِ رائے دہی سے محروم کرنے سمیت دیگر حربے استعمال کرے بھی تو بھارت پر بی جے پی کی حکمرانی کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔













جمعرات 20 اگست 2026 

