عمران خان کی آج ہی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل منتقلی کا امکان: ذرائع

Calender Icon جمعرات 20 اگست 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل ہیں۔

عدالت عالیہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو دو روز میں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:فضل الرحمان، محمود اچکزئی ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان کردیا

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقلی کے سوال پر کہا ہے کہ ابھی رات 12 بجے تک کا وقت ہے، یہ کام اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، جو بھی کرنا ہے، وہ کر رہے ہیں۔