حاملہ ہونیکی خبریں، کرینہ کپور نے خاموشی توڑ دی، انسٹاگرام اسٹوری وائرل

Calender Icon اتوار 23 اگست 2026

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے جم سے باہر نکلتے ہوئے اپنی ایک وائرل ویڈیو کے بعد حاملہ ہونے کی افواہوں پر ذو معنی انداز میں ردعمل دیا ہے۔

کرینہ کی حالیہ تصاویر سامنے آنے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ وہ امید سے ہیں۔

اداکارہ کی ٹیم اور سیف علی خان کی ہمشیرہ صبا پٹودی کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کے بعد اب کرینہ نے خود بھی سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ پوسٹ کے ذریعے ان خبروں کا جواب دیا ہے۔

کرینہ نے انسٹاگرام پر ایک ایسے شخص کی تصویر شیئر کی جو اپنا پھولا ہوا پیٹ دکھا رہا ہے، جس کے پس منظر میں فلم ہم آپ کے ہیں کون کا گانا چاکلیٹ لائم جوس چل رہا تھا۔

انہوں نے پوسٹ کے ساتھ ہنسنے والے اور پیزا کے ایموجیز بھی شامل کیے، جس سے بظاہر یہ اشارہ ملتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا پیٹ صرف زیادہ کھانا کھانے کا نتیجہ تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے اپنے خاندانی منصوبوں کے بارے میں بات کی تھی اور یہ واضح کیا تھا کہ وہ مزید بچے نہیں چاہتیں۔

مزید پڑھیں:فرد واحد کےفیصلے نہیں مان سکتے، سپہ سالار منصب کے حوالے سے رہنمائی لیں، فضل الرحمان

واضح رہے کہ کرینہ جلد ہی میگھنا گلزار کی فلم دائرہ میں نظر آئیں گی۔ یہ بطور مرکزی اداکارہ ان کی 68 ویں فلم ہے اور اس میں پرتھویراج سوکومارن بھی ایک اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم 18 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔