ایران اور وینزویلا پر حملوں میں امریکی خلائی جنگی نظام کے استعمال کا انکشاف

Calender Icon جمعہ 16 اکتوبر 2026

امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور وینزویلا تنازعہ میں امریکی خلائی جنگی نظام استعمال کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ جدید نظام دنیا کے کسی بھی حصے میں تیزی سے تعینات کیا جا سکتا ہے اور اس میں سیٹلائٹس اور مواصلاتی نظام کو جام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ نظام جدید جنگی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے، جہاں دشمن کے مواصلاتی رابطوں میں خلل ڈالنا اور برقی مقناطیسی اسپیکٹرم پر برتری حاصل کرنا فوجی کارروائیوں کے نتائج پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے جنگ کے دوران اس امریکی نظام کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی۔ تاہم رپورٹ میں اس کوشش کی نوعیت، نظام کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان اور ایران یا وینزویلا میں اس کے استعمال سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں:اکتوبر، ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے 20 حملے ناکام بنائے، اتحادی افواج

جدید جنگوں میں برقی مقناطیسی اسپیکٹرم کی اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس شعبے میں برتری حاصل کرنے سے فوجی مواصلات، سیٹلائٹ نیٹ ورکس اور دیگر الیکٹرانک نظاموں کے استعمال اور تحفظ پر اثر پڑ سکتا ہے۔