شادی کو کامیاب بنانے کا آسان راز جانتے ہیں؟

Calender Icon اتوار 23 اگست 2026

آپ کے خیال میں کسی خوش باش شادی شدہ جوڑے کے کامیاب تعلق کے پیچھے کیا راز چھپا ہوتا ہے؟یہ راز میاں بیوی کے اکٹھے ورزش کرنے میں چھپا ہوتا ہے۔یہ دلچسپ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

ویسے تو ورزش کو اچھی صحت کے لیے اہم مانا جاتا ہے اور اس سے غصے کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔مگر امریکا کے بریگھم ینگ یونیورسٹی اسکول آف فیملی لائف کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جب جوڑے اکٹھے ورزش کرتے ہیں تو باہمی تعلق مزید مضبوط ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق میں 1693 جوان جوڑوں کو شامل کیا گیا تھا اور ان سے ورزش سے متعلق تفصیلات حاصل کی گئیں۔

ان سے یہ معلوم کیا گیا کہ کیا وہ اکیلے ورزش کرتے ہیں یا دونوں ایک ساتھ ورزش کرتے ہیں جبکہ ان جوڑوں کے درمیان بات چیت، جھگڑوں کے تصفیے اور جھگڑوں کے بارے میں بھی جانا گیا۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ اکٹھے ورزش کرنے اور جوڑوں کے درمیان خوشگوار تعلق کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق کے مطابق اکٹھے ورزش کرنے سے باہمی تعلق مضبوط ہوتا ہے ایسا اکیلے ورزش کرنے سے نہیں ہوتا۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اکٹھے ورزش کرنے کے لیے چہل قدمی جوڑوں کا پہلا انتخاب ہوتی ہے جس کے لیے جم جانے یا سخت جسمانی مشقت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

محققین کے مطابق اکٹھے چہل قدمی کرنے سے جوڑوں کو اکٹھے زیادہ وقت گزارنے کا موقع بھی ملتا ہے۔اسی طرح ورزش کے دوران انہیں گھریلو امور کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل فیملی ریلیشنز میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل مئی 2024 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ شریک حیات سے اچھے تعلق کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کب اپنی زبان بند رکھتے ہیں۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ایک دوسرے سے خوش جوڑوں میں بھی لڑائی ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جھگڑے کے موقع جس طرح آپ بحث یا زبان کا استعمال کرتے ہیں، وہ رشتے کے لیے آپ کے اندازے سے زیادہ اہم عنصر ہے۔

ماہرین کے مطابق ذرا سوچیں کہ آخری بار شریک حیات سے بحث کب ہوئی تھی اور اس کی وجہ کیا تھی؟اگر وہ لڑائی اور اس کی وجہ 2 یا 3 ہفتوں بعد یاد نہیں آتی تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ جوڑے کا تعلق خراب ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے نورین نیازی سے قیادت کیخلاف کوئی بات نہیں کی: بیرسٹر گوہر

ماہرین نے بتایا کہ کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ آپ دونوں اکثر اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے سے گریز کریں۔سننے میں تو یہ عجیب لگتا ہے مگر ہر فرد کو اپنے شریک حیات کی کچھ چھوٹی چھوٹی باتیں ناپسند ہوتی ہیں۔تو ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنے سے گریز کرنا ضروری ہوتا ہے جس سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔