موسم شدید خراب، ڈاکٹراسمامشتاق کی لاش لانے کا آپریشن مؤخر

Calender Icon اتوار 23 اگست 2026

قراقرم کے اسپانٹک پہاڑ پر جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش کیمپ تھری سے بیس کیمپ منتقل کرنے کا ریسکیو آپریشن شدید موسم کے باعث مؤخر کردیا گیا۔

وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےایکس پرپیغام میں کہاڈاکٹراسماکی میت کی واپسی کی کوششیں جاری ہیں، ہائی آلٹیٹیوڈ پورٹرزکیمپ تھری تک پہنچنےکی کوشش میں تھے،خراب موسم کے باعث ریسکیو ٹیم کیمپ ٹو واپس پہنچ گئی۔

وزیراطلاعات کےمطابق ڈاکٹر اسماکی میت بیس کیمپ لانےکامنصوبہ متاثر ہو رہا ہے،متبادل انتظامات بھی کرلیےگئےہیں،ہرممکن کوشش جاری ہے،گلگت بلتستان حکومت اورایف سی این اےمیں مکمل رابطہ ہے۔

مزید پڑھیں:ایران حالت جنگ میں ، سنگین معاشی مسائل پر حکومت شرمندہ ہے: پیزشکیان

وفاقی وزیراطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت کی واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے،وزیراعظم شہبازشریف کو تمام ترصورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔