بھارتی اداکارہ کریتی سینن(Kriti Sanon) کی رکشا بندھن کے موقع پر سامنے آنے والی ایک تشہیری مہم نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے، زیورات کے ایک برینڈ کے اشتہار میں کریتی سینن رکشا بندھن مناتے ہوئے نظر آتی ہیں، تاہم اشتہار کا ایک منظر، جس میں وہ ایک کتے کو راکھی باندھتی ہیں، صارفین کو پسند نہیں آیا، اس کے ساتھ ہی اشتہار میں اداکارہ کے لباس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
رکشا بندھن بھارت میں بہن اور بھائی کے رشتے سے جڑا ایک اہم تہوار ہے، اس موقع پر بہن اپنے بھائی کی کلائی پر راکھی باندھتی ہے اور بھائی بہن کی حفاظت اور رشتے کی مضبوطی کے عزم کے ساتھ اسے تحفہ دیتا ہے، بدلتے وقت کے ساتھ اس تہوار کو اشتہارات میں مختلف اور جدید انداز سے پیش کیا جاتا رہا ہے، لیکن کریتی سینن کی یہ مہم اسی جدید انداز کی وجہ سے تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔
اشتہار میں کریتی سینن مختصر لباس میں دکھائی دیتی ہیں، اشتہار بنانے والوں کی کوشش بظاہر روایتی رکشا بندھن کو ایک جدید اور فیشن پر مبنی انداز میں پیش کرنے کی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا اس طرح کا لباس رکشا بندھن جیسے روایتی تہوار کی مناسبت سے درست انتخاب ہے۔
تاہم اس اشتہار کا سب سے زیادہ زیر بحث پہلو وہ منظر ہے جس میں ایک کتا بھی رکشا بندھن کی تقریب کا حصہ بنتا ہے۔
مزیدپڑھیں:برسوں کی جمع پونجی پل بھر میں تباہ، خاتون کے 8 سال میں جوڑے 12 لاکھ روپے چوہوں نے کتر دیے
اشتہار میں ایک موقع پر کتا فریم میں بھونکتا ہوا دکھائی دیتا ہے، اس کے بعد کریتی سینن اس کے ساتھ رکشا بندھن مناتے ہوئے اسے راکھی باندھ دیتی ہیں۔
اشتہار کے تصور سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پالتو جانور کو بھی خاندان کے ایک فرد کے طور پر دیکھا گیا ہے اور اسی خیال کو تہوار کی روایت کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
یہی منظر سوشل میڈیا پر بحث کی بڑی وجہ بن گیا ہے، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اگر پالتو جانور خاندان کا حصہ ہے تو اسے تہوار کی خوشیوں میں شامل کرنا ایک جذباتی اور جدید تصور ہو سکتا ہے۔
کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ رکشا بندھن کی روایتی رسم میں کتے کو بھائی کے طور پر شامل کرنے کا تصور کیوں پیش کیا گیا اور کیا اس سے تہوار کی اصل روایت متاثر نہیں ہوتی؟
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اس مہم کو بھارتی تہوار کی توہین قرار دیا ہے۔













پیر 24 اگست 2026 

