فیصل آباد کی گلوکارہ حرا قیصر نے ’ پاکستان آئیڈل 2026‘ کا ٹائٹل جیت لیا

Calender Icon پیر 24 اگست 2026

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ حرا قیصر نے اپنی شاندار آواز اور پرفارمنس سے ’پاکستان آئیڈل 2026‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

گرینڈ فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی حرا قیصر فاتح قرار دیے جانے کے بعد اپنے ننھے بیٹے کو گود میں اٹھائے اسٹیج پر پہنچیں اور میزبان شفاعت علی سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ ان کو 15 لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔

حرا قیصر نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان آئیڈل اور انہیں سپورٹ کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

گرینڈ فائنل میں راحت فتح علی خان، عاطف اسلم، بلال مقصود، زیب بنگش اور فواد خان بھی موجود تھے اور حرا کی کامیابی کے جشن میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:یوٹیوب پریمیئم صارفین کیلئے بری خبر، ستمبر سے ماہانہ فیس میں 15 فیصد اضافہ

حرا نے فائنل میں میکال حسن کا گانا پیش کیا جس پر انہیں عاطف اسلم سمیت ججز کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔