پیٹرول 39 پیسے جبکہ ڈیزل 2 روپے 40 پیسےمہنگا، نوٹیفیکشن جاری

Calender Icon پیر 24 اگست 2026
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔

اوگرا نے 25 اگست کے لیے  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے40 پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 370روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔