پمز اسپتال(Pims Hospital) میں ہونے والے افسوسناک سانحے کے بعد ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایک ماہ پہلے بھی نرسنگ ہاسٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اس بات کا انکشاف ایک انکوائری رپورٹ میں سامنے آیا ہے، جس کے مطابق پمز نرسنگ ہاسٹل میں 6 جولائی کی رات 3 بجے استقبالیہ میں آگ لگی تھی۔
آگ لگنے کے وقت ہاسٹل میں موجود 78 طالبات محفوظ رہیں اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پمز نرسنگ ہاسٹل میں آگ سے استقبالیہ میں موجود 3 صوفہ سیٹ جل گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق الیکٹریکل اور فارنزک رپورٹ نہ ہونے کے باعث آگ کی حتمی وجہ معلوم نہ ہو سکی، انکوائری کمیٹی نے ہاسٹل وارڈن اور سیکیورٹی عملے کیخلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی تھی۔
مزیدپڑھیں:نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب میں 165 افراد ہلاک 1500 لاپتہ
ہاسٹل وارڈن زینب سحر پر ضروری ریکارڈ اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرانے کا الزام عائد کیا گیا، سیکیورٹی گارڈز واجد محمود، شوکت محمود ڈیوٹی کے دوران اپنے مقام پر موجود نہ تھے۔
ہاسٹل میں سی سی ٹی وی کیمرے، فائر الارم اور ایمرجنسی پلان موجود نہیں تھا، فی میل ہاسٹل کے اندر مردوں کی بغیراجازت رہائش کا بھی انکشاف ہوا تھا۔
آتشزدگی کے بعد ہونے والی انکوائری میں نچلے درجے کے عملے کو معطل کیا گیا تھا، انکوائری کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات پرعمل درآمد بھی نہیں کیا گیا۔













جمعرات 27 اگست 2026 

