سانحہ پمز کے بعد راولپنڈی کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں میں بھی فائر سیفٹی انتظامات نامکمل ہونے کا انکشاف ہواہے۔ بینظیر بھٹو، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور ہولی فیملی ہسپتالوں میں ضروری حفاظتی نظام تاحال مکمل فعال نہیں۔
ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور ہولی فیملی اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل نہیں ہیں بعض ضروری حفاظتی نظام تاحال فعال نہ ہونے کے ساتھ ایمرجنسی اخراج کے راستوں میں بھی رکاوٹیں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے الائیڈ ہسپتالوں میں واٹر ہائیڈرنٹس تو نصب ہیں، تاہم اسموک الارم موجود نہیں۔ سانحہ پمز کے بعد ہسپتال انتظامیہ کو فائر الارم، ایمرجنسی ایگزٹ اور اسموک ڈیٹیکشن سسٹم فوری فعال کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:سانحہ پمز،حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے 50لاکھ فی کس مدد کا اعلان
پیڈیاٹرک اور گائنی وارڈز کو ترجیحی بنیادوں پر سو فیصد محفوظ بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ حکام نے فائر سیفٹی انتظامات مکمل کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔













جمعرات 27 اگست 2026 

