لارڈز ٹیسٹ، انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز پر آؤٹ

Calender Icon جمعہ 28 اگست 2026

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم پہلی اننگزمیں 290رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ جیمی اسمتھ 61، جورڈن کوکس 55 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمدعباس نے 4، محمدعلی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آج کھیل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر گس اٹکنسن 34 اور جوش ٹنگ 1 رن کے ساتھ اننگر کا آغاز کیا، میزبان انگلینڈ نے پہلے دن کے اختتام پر 56 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے سازگار کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان بیٹرز کو مشکلات سے دوچار کردیا تھا۔

مزید پرھیں:لارڈز ٹیسٹ: اسکائی اسپورٹس پر عمران کے بیٹوں کا انٹرویو، پی سی بی کا احتجاج

انگلینڈ کی ابتدائی بیٹنگ لڑکھڑانے کے بعد جارڈن کاکس اور جیمی اسمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جارڈن کاکس نے 55 اور وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے 61 رنز بنائے۔