بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز رکھنے والی بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین(Sushmita Sen) نے شادی سے متعلق سوال پر مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے حال ہی میں انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران مداحوں سے بات چیت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔ ان سوالات میں ایک سوال ان کی شادی کے ادارے کے بارے میں بھی تھا۔
جب مداح نے سشمیتا سین سے پوچھا کہ کیا وہ شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میں اور آپ اس سوال کا جواب تلاش کرتے رہیں گے ۔
اداکارہ کے اس دلچسپ جواب نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی کیونکہ وہ ماضی میں بھی غیر شادی شدہ رہنے کے اپنے فیصلے اور رشتوں کے بارے میں خیالات پر کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:خاتون رکنِ کانگریس کا ایران جنگ پر امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کا مطالبہ
2022 میں ایک گفتگو کے دوران انہوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا تھا کہ گزرتے سالوں میں تعلقات کے باوجود انہوں نے کبھی شادی کیوں نہیں کی۔
سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ کچھ دلچسپ مرد ان کی زندگی میں آئے لیکن وہ رشتے شادی تک آگے نہیں بڑھ سکے۔













ہفتہ 29 اگست 2026 

