بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیوروکریسی نے 5 برسوں میں کتنا ایندھن پھونک ڈالا؟

Calender Icon اتوار 30 اگست 2026

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(BISP) بیوروکریسی نے گزشتہ پانچ برسوں میں سر کاری گاڑیوں میں کتناا یندھن پھونک ڈالا ؟بی آئی ایس پی پروگرام کے زیر استعمال گاڑیوں کی تعداد 75 ہے ، 8 لاکھ 10ہزار لیٹر سے زائد ایندھن خرچ کرلیاگیا،رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کردی گئی۔

دستاویز کے مطابق بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں 28،پنجاب میں 12، سندھ میں 17، خیبر پختونخواہ میں 7، بلوچستان میں 6، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 گاڑیاں زیر استعمال ہیں، گزشتہ پانچ برس میں بی آئی ایس پی کے زیر استعمال گاڑیوں نے 8 لاکھ 10 ہزار لیٹر سے زائد ایندھن خر چ کیا۔

مزیدپڑھیں:بھارت: سوشل میڈیا انفلوئنسر کا اغوا، تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی؛ 2 ماہ بعد موت

اسلام آباد ریجن کی گاڑیوں نے پانچ برس میں 402400 لیٹر ایندھن استعمال کیا۔پنجاب ریجن کی گاڑیوں نے 100788 لیٹر، سندھ ریجن کی گاڑیوں نے پانچ برس میں 1828850لیٹر فیول خرچ کیا۔ جس کے اخراجات کروڑوں روپے بنتے ہیں۔