امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش

Calender Icon بدھ 2 ستمبر 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے نئی تجویز پیش کی ہے جس کے مطابق والدین کو بچوں کے پاسپورٹ(Passport) کے لئے درخواست دیتے وقت امریکی شہریت یا امیگریشن کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔
یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کی پیدائشی شہریت کو محدود کرنے کی تازہ کوشش کا حصہ ہے۔

رائٹرز کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس بارے میں تفصیلی معلومات سامنے آئی ہیں کہ محکمہ خارجہ ٹرمپ کے 6 اگست کے صدارتی حکم نامے پر کس طرح عمل درآمد کر سکتا ہے، حکم نامے میں برتھ ٹور ازم کے خلاف کارروائی اور پیدائشی شہریت کے حوالے سے تاریخی استثنیٰ کو مزید وسیع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے کہا صدر ٹرمپ واضح مؤقف رکھتے ہیں کہ انتظامیہ امریکی شہریت کے مفہوم اور اہمیت کا تحفظ کرے گی، اس میں یہ یقینی بنانا بھی شامل ہے کہ پاسپورٹ جاری کرنے کا عمل اسی معیار کے مکمل عکاس ہو۔

پیدائشی شہریت کو محدود کرنا صدر ٹرمپ کی وسیع تر امیگریشن پالیسی کا ایک اہم حصہ رہا ہے، تاہم امریکی سپریم کورٹ ان کی پیدائشی شہریت محدود کرنے کی ایک کوشش کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے۔