اسلام آباد: ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کا انعقاد 23 اور 24 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کل افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ اختتامی سیشن میں ڈپٹی وزیراعظم شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان نے کنونشن سینٹر کا دورہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔
کانفرنس میں وفاقی وزراء ریلویز، تجارت، میری ٹائم افیئرز، پلاننگ سمیت متعلقہ افسران بھی شریک ہوں گے۔ مختلف ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ اور عالمی اداروں کے نمائندگان کی شرکت متوقع۔
اس موقع پر ایران، بیلاروس، ترکمانستان ، سعودی عرب، ترکیہ، آذربائیجان، ازبکستان، قازقستان ، سری لنکا اور مالدیپ سمیت دیگر ممالک کے وزراء ٹرانسپورٹ بھی شریک ہوں گے
انفرنس کے موقع پر ٹرانسپورٹ ایکسپو کا انعقاد بھی ہوگا جو 25 اور 26 اکتوبر کو عوام الناس کے لیے کھلا رہے گا۔ اس ایکسپو میں جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجیز، ریلوے، میری ٹائم اور روڈ انفراسٹرکچر سے متعلق پروڈکٹس اور سروسز پیش کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کنونشن سینٹر کے دورے کے دوران کہا کہ یہ کانفرنس خطے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور نئی شراکت داریوں کے قیام کا اہم موقع فراہم کرے گی۔ پاکستان کی سٹریٹجک لوکیشن خطے کے ممالک کو جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
یہ کانفرنس پاکستان کی معاشی ترقی اور علاقائی رابطوں کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔












بدھ 22 اکتوبر 2025 