کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل

Calender Icon ہفتہ 5 ستمبر 2026

کوئٹہ: کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس(Train service) دو روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 5 اور 6 ستمبر کو کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوگی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی 5 اور 6 ستمبر کو مکمل طور پر کوئٹہ تک نہیں آئے گی۔

دونوں روز ٹرین کی سروس جیکب آباد تک محدود رہے گی حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی کی وجہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام ہے۔

مزیدپڑھیں:دکی میں قبائلی رہنما سردار اکبر خان ناصر کی زمین پر تعینات تین چوکیدار فائرنگ سے جاں بحق

ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔