پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ جیت کے قریب، پاکستان کے 24 کی برتری پر 8 آؤٹ

Calender Icon جمعرات 23 اکتوبر 2025

راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آج پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کو 94 رنز اور 5 وکٹ سے آگے بڑھایا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں فی الحال پاکستان نے جنوبی افریقا پر 23 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے لیکن میچ پر پاکستان کی گرفت کافی حد تک کمزور ہوگئی ہے۔

میچ کے آغاز پر پاکستان ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز ہی بنا پائی ہے جبکہ آج کھیل کے آغاز میں پاکستان کے بابر اعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے 34 رنز کی شراکت کے ساتھ اسکور چار وکٹ پر 94 تک پہنچایا تھا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 404 رنز بنائے تھے اور میزبان ٹیم پر 71 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔