رحیم یار خان(Rahimyarkhan) میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجےمیں 7 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ ظاہر پیر کے قریب پیش آیا، پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کو حادثے کی وجہ قرار دیا۔
باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:طاقتور حلقے نئے صوبوں کے حامی، معاملے پر تاحال کابینہ میں بحث نہ ہوسکی
شیخ زید اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، مزيد 3 افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔













اتوار 6 ستمبر 2026 

