نئے صوبوں کا قیام دراصل این ایف سی کا معاملہ ہے، فضل الرحمان

Calender Icon اتوار 6 ستمبر 2026

پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد صرف پارلیمانی حد تک ہے گراؤنڈ لیول پر نہیں، اس کو سیاسی اتحاد نہیں کہہ سکتے، سربراہ جے یو آئی

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صوبوں کا معاملہ اصل میں این ایف سی کا معاملہ ہے، ملک میں امن و امان کی صورت حال تشویش ناک ہے ایسے میں تقسیم کی بات نہیں ہونی چاہیے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے لاہور میں اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال اور خاص طور پر نئے صوبے بنانے کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبوں کا معاملہ اصل میں این ایف سی کا معاملہ ہے، آئین کہتا ہے این ایف میں اضافہ ہوسکتا ہے کمی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جب گھر میں آگ لگی ہو تب تقسیم کی بات نہیں ہونی چاہیے، ملکی امن و امان کی صورت حال تشویش ناک ہے، 3 صوبوں سے حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق صوبوں کی معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:شاہ رخ خان نے انڈر ورلڈ کا دباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا، فلمساز سنجے گپتا

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد ابھی پارلیمان میں ہے لہٰذا اس کو سیاسی اتحاد نہیں کہ سکتے، ابھی اتحاد صرف پارلیمان کی حد تک ہے گراؤنڈ لیول پر نہیں ہے۔