مستونگ، نامعلوم افراد کا تھانے پر دستی بم حملہ، 1 اہلکار زخمی، تحقیقات جاری

Calender Icon پیر 7 ستمبر 2026

مستونگ میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے مستونگ میں پولیس تھانے پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں:لاہور، ٹک ٹاکر ارشمہ کی موت کا معاملہ، پولیس کو اہم شواہد مل گئے

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے،علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔