لاہور، ٹک ٹاکر ارشمہ کی موت کا معاملہ، پولیس کو اہم شواہد مل گئے

Calender Icon پیر 7 ستمبر 2026

لاہور، اسلام پورہ کے فیلٹ سے 3 روز قبل ملنے والی لڑکی کی لاش کا معمہ حل نہ ہوسکا تاہم پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے رکھا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی ارشمہ کے فلیٹ میں نقل و حرکت سے متعلق شواہد ملے ہیں۔

اسلام پورہ میں واقع فلیٹ سے تین روز قبل 25 سال کی لڑکی ارشمہ کی پھندا لگی لاش ملی تھی ۔ پولیس کےمطابق ارشمہ بیوٹیشن کا کام کرتی تھی اور فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھی ۔ کرائم سین یونٹ اورفرانزک ماہرین کی ٹیموں نے فلیٹ سے شواہد جمع کئے اور نمونوں کو لیب بھجوا دیا ۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور خودکشی سمیت دیگرتمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے ۔ تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ارشمہ بیوٹی پارلر چلانے کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتی تھی ۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیرپربھارتی دعوے مسترد، حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے، پاکستان

پولیس اس مقدمےمیں ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے رکھا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی ارشمہ کے فلیٹ میں نقل و حرکت سے متعلق شواہد ملے ہیں ۔ تاہم پوسٹ مارٹم اورفرانزک رپورٹ آنے پر موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے گا۔