اسلام آباد: وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان کے میری ٹائم شعبے میں خود انحصاری، جدید سہولیات اور ڈیجیٹل اصلاحات کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت جاری ہے۔
نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز (این ڈی ایم ایس) کا مشترکہ منصوبہ بندرگاہی ضروریات میں خود انحصاری کی بنیاد بن رہا ہے۔ این ڈی ایم ایس، این ایل سی، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کا مشترکہ منصوبہ ہے، جس کے ذریعے بندرگاہوں کی دیکھ بھال اور ڈریجنگ کے شعبے میں ملکی سطح پر صلاحیت پیدا کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سنگل پوائنٹ مورنگ (ایس پی ایم) منصوبہ توانائی کی سپلائی چین کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ ڈی پی ورلڈ کے تعاون سے قائم فریٹ کوریڈور کراچی پورٹ پر کارگو کی نقل و حرکت بہتر بنانے میں معاون ہے۔
دوسری جانب ڈیجیٹل انفورسمنٹ اور رسک بیسڈ ٹارگٹنگ سسٹم کے ذریعے کسٹمز کلیئرنس اور تجارتی عمل میں شفافیت بڑھ رہی ہے۔ آئی بی اے کسٹمز لائسنسنگ سمیت مختلف ڈیجیٹل اصلاحات کے بھی مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:مستونگ، نامعلوم افراد کا تھانے پر دستی بم حملہ، 1 اہلکار زخمی، تحقیقات جاری
جدید بندرگاہی نظام، مقامی صلاحیت اور ڈیجیٹل اصلاحات کے ذریعے پاکستان کا میری ٹائم شعبہ بتدریج خود انحصاری کی جانب بڑھ رہا ہے۔













پیر 7 ستمبر 2026 

