وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کےڈائریکٹرڈاکٹر ضیا داوڑ کےمطابق ملک میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
ڈاکٹرضیا داوڑ نےمیڈیاسےگفتگو میں بتایاکہ 12 سال سے زائد عمر کے ہرشہری کی ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کی جائےگی،ملک بھر میں مجموعی طور پر 16 کروڑ افراد کی اسکریننگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نےبتایا کہ اسکریننگ،ٹیسٹنگ اور علاج تین مراحل میں ہوگا،تشخیص اورعلاج کےتمام اخراجات حکومت برداشت کرےگی،فی مریض اسکریننگ اور ٹیسٹنگ پر تقریباً ساڑھے 7 ہزار روپے،علاج پر 64 ہزار روپے تک خرچ کا تخمینہ ہے۔
ڈاکٹرضیا داوڑکا کہنا ہےکہ تمام وفاقی ملازمین کے بھی ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ کرائے جائیں گے،ٹیسٹ نہ کرانے والےملازمین کی تنخواہیں روکنےکی سفارش کی جائے گی،تمام وزارتوں میں اسکریننگ کے لیے کیمپس بھی قائم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:جی میل، ڈاکومینٹس اور کیپ کیلئے نئے لائیو اے آئی وائس فیچرز متعارف
مزید کہا کہ ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کی ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کی جائے گی، 18 سرکاری اسپتالوں میں اسکریننگ اور علاج کی سہولت فراہم کردی گئی،پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی ٹیسٹ شروع کرنے پر غور جاری ہے۔













پیر 7 ستمبر 2026 

