اسلام آباد: ایم نیوز (M News) کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرپاکستان میں نئے صوبے بننے چاہئیں؟ کے عنوان سے کروائے گئے خصوصی سروے اور پول (Poll) کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن میں عوام کی اکثریت نے نئے صوبوں کی تشکیل کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔
سروے میں شامل کل آراء میں سے 63 فیصد شہریوں نے”ہاں” (YES) میں ووٹ دیتے ہوئے نئے صوبے بنانے کی شدید ضرورت پر زور دیا، جبکہ 37 فیصد شہریوں نے “نہیں” (NO) کا انتخاب کیا۔
پول پر ہزاروں شہریوں نے اپنی آراء کا اظہار میں کہا کہ پاور اور اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم ہی ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے۔ کچھ صارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ 26 کروڑ سے زائد کی آبادی والے ملک میں کم از کم 25 سے 30 صوبے یا انتظامی یونٹس قائم ہونے چاہئیں تاکہ گورننس کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

مخالفانہ رائےدوسری جانب 37 فیصد رائے دہندگان کا ماننا تھا کہ موجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام مزید انتظامی اور مالیاتی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔













ہفتہ 12 ستمبر 2026 

