پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار ایمی ورک (Ammy Virk) کے گانے میں اپنی پریس کانفرنس کے الفاظ شامل کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے یہ الفاظ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہے تھے، تاہم ایمی ورک نے انہیں موسیقی کا حصہ بنا دیا اور اب یہ الفاظ اپنی ایک الگ زندگی اختیار کرچکے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے اس غیر متوقع اور خوبصورت حیرت پر ایمی ورک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان الفاظ کو ایک نئی زندگی دے دی ہے۔
I said those words at a press conference. @AmmyVirk turned them into music. And now they’ve taken on a life of their own. ❤️
What an unexpected and beautiful surprise. Thank you, Ammy, for giving those words a whole new life. Much love and respect from Lehnda Punjab Pakistan. ❤️ pic.twitter.com/8Z4nyOKY0n
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 13, 2026
شہباز گل نے اپنے پیغام کے اختتام پر ایمی ورک کیلئے محبت اور احترام کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ محبت اور احترام لہندا پنجاب، پاکستان کی جانب سے ہے۔
مزیدپڑھیں:مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کی شادی، نکاح کی ویڈیو وائرل
رپورٹس کے مطابق ایمی ورک کے نئے گانے میں شہباز گل کی ایک پرانی پریس کانفرنس کا وائرل پنجابی جملہ استعمال کیا گیا ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین نے فوری طور پر پہچان لیا۔













اتوار 13 ستمبر 2026 

