عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان(Mahira Khan) کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
ماہرہ نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا، انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ‘ہم منصوبے بناتے ہیں لیکن پھر اللہ بہترین منصوبہ بندی کرنے والا ہے’۔
اداکارہ کے اس اعلان کے بعد ان کی مذکورہ تصویر سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوگئی۔
متعدد فنکاروں نے ماہرہ کو زندگی کے اس نئے سفر پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ مایا علی نے ماہرہ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا ‘ماشاءاللہ، آپ دونوں کے لیے میں بے حد خوش ہوں، دل سے ڈھیروں دعائیں اور بہت سارا پیار’۔
اس کے علاوہ اداکارہ صبور علی نے لکھا ‘اور اللہ کے منصوبے ہی ہمیشہ ہمیں سب سے زیادہ پسند آتے ہیں’۔
مزیدپڑھیں:مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ماہرہ خان کی پوسٹ پر اداکارہ یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ثروت گیلانی اور صنم جنگ نے بھی کمنٹس کیے ہیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کی سلیم کریم سے دوسری شادی اکتوبر 2023 میں ہوئی تھی، اس سے قبل 2007 میں اداکارہ کی علی عسکری نامی شخص سے شادی ہوئی تھی جو 2015 میں ختم ہوگئی۔
ماہرہ خان کا ایک بیٹا اذلان ہے جس کی پیدائش 2009 میں ہوئی تھی۔













اتوار 13 ستمبر 2026 

