رجب بٹ نے بچوں کے جنسی استحصال کو مذاق بنا دیا، سوشل میڈیا پر صارفین آگ بگولہ

Calender Icon پیر 14 ستمبر 2026

معروف یوٹیوبر رجب بٹ(Rajab Butt) ایک بار پھر تنقید کا شکار ہو گئے جب انہوں نے سوشل میڈیا پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق نامناسب مذاق کیا۔

رجب بٹ ان دنوں مختلف ڈیجیٹل کریئٹرز کے ساتھ ٹک ٹاک لائیو سیشنز کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک لائیو سیشن میں زید علی کے چہرے کے تاثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق ایک جملہ بطور مذاق استعمال کیا۔

لائیو سیشن کا مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے اسے غیر حساس اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Elaan Today (@elaantoday)


انسٹاگرام پیج اعلان ٹوڈے نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تنقید کی کہ بچوں کے جنسی استحصال جیسے سنگین جرم کو مذاق کا موضوع بنانا متاثرین کے صدمے کی سنگینی کو کم کرتا اور معاشرے کو ایسے جرائم کے حوالے سے بے حس کر سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:نکاح پر اربوں روپے کی جیولری؟ ماہ نور صفدر کے شاہانہ برائیڈل لُک کی تفصیلات جانیں

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے رجب بٹ کے الفاظ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ذمہ دارانہ زبان کے استعمال پر زور دیا، جبکہ بعض صارفین نے متعلقہ حکام سے ان کے خلاف کارروائی اور ان کے مواد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔