پیٹرول سبسڈی لینے والوں کے لیے بڑا ریلیف، ایس ایم ایس چارجز ختم

Calender Icon منگل 15 ستمبر 2026

وزیراعظم شہبازشریف(Shehbaz Sharif) نے پیٹرول سبسڈی ریلیف حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کیلئے درکار ایس ایم ایس مفت  کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرول کی سبسڈی ریلیف کے لیے درکار ایس ایم ایس سروس کو مفت کیا جائے۔

موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جائےگی جس میں اسلام آباد کیلئے فیول سبسڈی اسکیم 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب شروع کر دی جائے گی۔

ملک بھر بشمول آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان میں 16 اور17ستمبر کی درمیانی شب سے ریلیف ملے گا۔ چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سمیت انتظامیہ کو عوام کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:امریکہ میں طلبا کیلئے امیگریشن نظام تبدیل

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو رجسٹریشن اور دیگر ضروری مراحل میں ہر ممکن رہنمائی فراہم کی جائے، عوامی نمائندوں، رضاکاروں کو عوامی رہنمائی کیلئے متحرک کیا جائے، رضاکار عوام کواسکیم کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری مراحل مکمل کرنے میں رہنمائی فراہم کریں۔

وزیراعظم نے فیول سبسڈی اسکیم کے حوالے سے بھرپور میڈیاآ گاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز پر آگاہی مہم کو تیز رفتاری سے چلایا جائے۔