اسحاق ڈار، امریکی ناظم الامور ملاقات، دو طرفہ تعاون، خطے کی صورتحال پر گفتگو

Calender Icon منگل 15 ستمبر 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اسلام آباد سے دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان امریکا دو طرفہ تعاون اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دیرپا امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت قابلِ تحسین ہے۔ باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان اور امریکا کے درمیان مستقل رابطے ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں:عامر خان پہلی بار ’سپر ہیرو‘ کے روپ میں؟ کون سے پروجیکٹ میں کام کرینگے؟

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کریں گے۔