آئی سی سی کا اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان

Calender Icon جمعہ 18 ستمبر 2026

آئی سی سی(ICC) نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کردیا۔

سری لنکا کے بیٹر سونال ڈینوشا نے اگست کا مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں 3 سنچریاں اسکور کیں اور پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کے اولی رابنسن اور بنگلادیش کے حسن محمود بھی نامزد تھے۔

مزیدپڑھیں:پٹرول مہنگا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی

ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ آئل آف مین کی کپتان لوسی بارنیٹ نے جیت لیا۔ وہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والی آئل آف مین کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

ویمنز ایوارڈ کے لیے تھائی لینڈ کی سلی پورن لاؤمی اور ننّاپٹ کونچارونکینائی بھی نامزد تھیں۔