ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے جلسہ کی تیاریوں میں مصروف کارکنان پر نامعلوم افراد کا حملہ

Calender Icon اتوار 20 ستمبر 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی(PTI) کے جلسہ کی تیاریوں میں مصروف کارکنان پر 10 نامعلوم افراد نے حملہ کرکے موبائل فونز چھین لئے اور سامان کو آگ لگادی۔

تھانہ کینٹ میں درج کرائی گئی رپورٹ مدعی رمضان مروت ولد پرویز سلیم سکنہ شاہ عالم چوک نے الزام لگایا کہ ڈسرکٹ آڈریٹوریم ہال میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اس دوران 9 سے 10 نامعلوم ملزمان اچانک آئے اور ہمیں زد و کوب کرنا شروع کردیا۔

مزیدپڑھیں:تہران اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرے گا، قالیباف

مدعی کے مطابق ملزمان نے ہم سے موبائل فون لے لئے اور بینرز کو آگ لگا دی، ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ کے بعد جلسہ منسوخ کردیا گیا۔