پاکستان(Pakistan) اور آئی ایم ایف (IMF)کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل ہوگا مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کا وفد پاکستان پہنچ رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل ہوگا مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کا وفد پاکستان پہنچ رہا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان کے لیے موجودہ قرض پروگرام کی 5 ویں قسط کے حصول پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو جون2026 تک کی معاشی کارکردگی اور اسٹرکچرل بینچ مارک کے تحت اہداف پر بریفنگ دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:امریکی اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات، تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے اہداف پر بھی آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا جب کہ توانائی کی اصلاحات پر بھی بات چیت کی جائےگی۔ بجلی اور گیس کے شعبوں میں سرکلر ڈیٹ سے متعلق اہداف پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
مذاکرات کامیاب ہونے پر میں پاکستان کوای ایف ایف موجودہ قرض پروگرام کی 5 ویں قسط 1.2 ارب ڈالر مل سکیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کی پانچویں قسط کی مد میں ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ مل سکتے ہیں جب کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کیلیے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں۔
پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔ ای ایف ایف پروگرام کی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ستمبر 2024 میں ملی تھی۔ ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 اور تیسری قسط 11 دسمبر 2025 کو موصول ہوئی تھی۔













منگل 22 ستمبر 2026 

