وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے امریکا سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کیا ہے۔
شہباز شریف نے فون پر حافظ نعیم سے پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج چند روز ملتوی کرنے کی درخواست کی، اور وطن واپسی پر ملاقات اور پہلے سے بہتر ریلیف دینے کی پیش کش بھی کی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیر اعظم کو جواب دیا کہ جماعت اسلامی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لیوی بھتہ کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، لیوی بھتے کے خاتمے تک احتجاج سے دست بردار نہیں ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب کے وزیر تعلیم استاد بن گئے پانچویں کلاس کو انگلش کا مضمون پڑھایا
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے کہا ہے آپ کی درخواست پر لانگ مارچ میں چند دن وقفے کے بارے میں قیادت سے مشاورت کریں گے، مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آج ملتان میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ تیسرے روز میں داخل ہو گیا ہے، اور ٹرین لانگ مارچ ملتان پہنچ گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا فون حافظ نعیم کے ملتان پہنچنے پر موصول ہوا تھا۔













منگل 22 ستمبر 2026 

