پشاور: اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و رورل ڈیولپمنٹ ہنگو نے ہفتے اور اتوار کو دفاتر میں چھٹی بند کردی۔
ہنگو میں 26 اور 27 ستمبر (ہفتہ اور اتوار) کو لوکل گورنمنٹ کے لیے ورکنگ ڈیز قرار دیدیے گئے، ویلج و نیبرہوڈ کونسل کے تمام سیکرٹریز اور کلاس فور عملے کو دفاتر میں حاضری کا حکم دیدیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق غیرحاضر افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت ڈسپلنری کارروائی ہوگی، تمام متعلقہ عملے کو حاضری کی تصدیق کے لیے تاریخ کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان حکومت اور کسان اتحاد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا مؤخر
نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹری ورکرز اور سوئپرز 27 ستمبر بروز اتوار فیلڈ میں ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔













جمعہ 25 ستمبر 2026 

