سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں مختلف کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک

Calender Icon جمعہ 25 ستمبر 2026

 

دہشتگردی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی
سیکیورٹی فورسز نے 21 ستمبر سے اب تک بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج اورفتنۃ الہندوستان کیخلاف مختلف کارروائیاں میں 33 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مزید ٹھکانے تباہ کر دیئے ، 24ستمبر کو شدید فائرنگ کےتبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 5دہشتگرد مارے گئے۔

آپریشن شعبان میں اب تک 22 خوارج ہلاک کئے جا چکےہیں،دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد کیا گیا۔علاقے سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:ہنگو: سرکاری ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی ختم، لوکل گورنمنٹ کیلئے ورکنگ ڈیز قرار

نوشکی میں آج خفیہ اطلاعات پرآپریشن کےدوران شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا جس دوران 11دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے، دہشتگردی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔