وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری(AzmaBokhari) نے پی ٹی آئی کا مارچ ملتوی ہونے پر مزاحیہ تبصرہ شیئر کر دیا ۔
عظمیٰ بخاری نے ایکس پر تین مزاحیہ پوسٹر شیئر کیے جس میں پہلے پوسٹر پر لکھا کہ انتشار مارچ ملتوی ، اسلام آباد نے سکھ کا سانس لیا اور مارچ نے اگلی تاریخ تک سکھ کا سانس لیا ۔
وزیر اطلاعات کی جانب سے دوسرے پوسٹر پر لکھا اسلام آباد آرہے ہو ؟ انتشار مارچ نہیں ابھی نہیں اسلام آباد جوابا کہتا ہے اچھا میں بھی آرام کرلیتا ہوں۔
تیسرے پوسٹر میں سہیل آفریدی کارکنوں سے پوچھ رہے ہیں آزادی یا موت جوابا پی ٹی آئی کارکن کہتے ہیں “تو رین دے بھائی”، تینوں پوسٹر پر سہیل آفریدی افسردہ دکھائی دے رہے ہیں ۔
بلاتبصرہ pic.twitter.com/VxrQjPamls
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 25, 2026
علاوہ ازیں عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ پختونخوا میں دہشتگردی کے سنگین واقعات ہو رہے ہیں لیکن وزیراعلیٰ پختونخوا کی توجہ امن و امان کے بجائے سیاسی سرگرمیوں پر مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں دہشتگردی کے واقعہ پر کسی صوبائی عہدیدار کا نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔













ہفتہ 26 ستمبر 2026 

