جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 2 اعلیٰ افسران سمیت 14 افراد ہلاک

Calender Icon ہفتہ 26 ستمبر 2026

جمہوریہ کانگو(Congo) میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 2 اعلیٰ فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کانگو فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں سربراہ فوجی عدالت اور مسلح افواج کے آڈیٹر جنرل بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ طیارہ حادثے میں وفد کے 12 ارکان اور طیارے کے عملے کے افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:عظمیٰ بخاری کا لانگ مارچ ملتوی ہونے پر مزاحیہ تبصرہ سامنے آگیا

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ شہر کِک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا واپسی کے دوران فنی خرابی کے باعث گر تباہ ہوا۔