پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں

Calender Icon ہفتہ 26 ستمبر 2026

پاکستانی فیشن ڈیزائنر(Fashion Designer) پریشے عدنان نے نیویارک فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں پوچھے گئے سوالات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں نادیہ خان نے عامر عدنان برینڈ کی سی ای او پریشے عدنان کا انٹرویو لیا جس میں انہوں نے ڈیزائنر سے کام سے متعلق سوالات پوچھنے کے بجائے ان سے خاصی نجی چیزوں پر بات کی۔

مزیدپڑھیں:بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے: چار حملہ آور ہلاک، 11 مزدور اغوا

اس موقع پر ہوسٹ نادیہ خان نے پریشے سے سوال کیا کہ کیا ان کے والدین ان کے جم کلیکشن کے نسبتاً بولڈ ڈیزائنز پر رضامند ہیں؟ اس پر پریشے نے جواب دیا کہ انہیں ہمیشہ اپنے والدین کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔


پریشے کے مطابق عالمی سطح پر اپنے کام اور پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرنے کے بعد وطن واپسی پر ان سے ان کے جم کے کپڑوں اور سوشل میڈیا فٹنس ریلز سے متعلق سوالات کیے گئے، جسے انہوں نے غلط قرار دیا۔

ان کے مؤقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمایت بھی ملی، جبکہ اداکار یاسر حسین نے بھی انٹرویو لینے والوں کو موضوعات کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا۔